<h2>بھائی کا دھوکا</h2>

بھائی کا دھوکا

قسِط: ۱۰۳

موسم: ۱

کوانٹم گھرانے کے صحن میں ایک دُوسرے پر پانی پھینکنے کے کھیل میں جوائےؔ حادثاتی طور
پر گِزموؔ کی اندرونی مشینری میں پانی ڈال دیتی ہے جِس سے وہ کام کرنا
چھوڑ دیتا ہے اِس بات سے کرِسؔ جوائےؔ سے بہت زیادہ خفا ہوجاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تم کو کبھی معاف نہیں کرونگا اِس موقع پر سُپر بُک(Super Book) مداخلت کرتے ہُوئے اِن بچوں کو یعقوُب اور عیسؤ کے وقتوں میں لے جاتی ہے دونوں بھاٸ بہت سی باتوں میں آپس میں مُقابلہ کرتے ہیں لیکن جب عیسؤ اپنے پہلوٹھے ہونے کا حق ہار جاتا ہے اور یعقوب چالاکی سے اپنے باپ سے برکات بھی لے لیتا ہے تب وہ کئی برسوں تک ایک دُوسرے کے لئے اجنبی بن جاتے ہیں اور بالآخر جب یعقوُب اپنے بھائی عیسؤ کے پاس جاتا ہے تو اُس کا بھائی اپنا دِل نرم کرکے یعقوُب کو معاف کر دیتا ہے۔ کرِس بھی اِس بات کو بُنیاد بنا کر جوائےؔ کو معاف کر دیتا ہے۔ پیداٸش ۱۹:۲۵

Watch The Full Episode

سَبق:

جب آپ کِسی کے بَر خِلاف غِلطی کرتے ہیں، تو معافی مانگیں

اِضافی

پروفیسر کوانٹم کے Q & اُلٹی سیدھی ترکیِب