<h2>Info For Parents</h2>

خوش آمدید

سوُپر بُک کِڈز ویب ساٸٹ پر خوش آمدید، یہ بچوں کے لٸے آن لاٸن گیمز کھیلنے ، باٸبل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے اور اپنے ایمان میں ترقی کر نے کے لٸے مُکَمل طور پر محفوُظ جگہ ہے۔

کام کرنے کا طریقہ کار

جب آپکا (13 سال سے کم عُمر کا) بچہ سوُپر بُک کِڈز ویب ساٸٹ پر اِنراج کر کے شامِل ہوتا ہے، تو ہم آپ کو ای میل کے ذریعہ اِطلاع کرتے ہیں تاکہ ہماری جماعت کے ساتھ شموُلیٸت کے لٸے اُس کی خواہِش سے آپکو آگاہ کِیا جا سکے   آپ کے بچے کا اِندراج اُنھیں ویب ساٸٹ میں موجوُد ہر طرح کی تفریحی سرگرمیوں تک رساٸی کا اِختیار دیتا ہے، جیسے کہ مُقابلوں میں حِصہ لینا یا آن لاٸن گیمز کھیلتے ہوُے پاٸنٹس اِکٹھے کرنا   ہم وقفہ وقفہ سے ای میل کے ذریعے آپ کو اپنی ویب ساٸٹ پر نٸی نٸی کھیلوں کے اِضافے اور مُستقبِل میں ہونے والے مُقابلوں کے بارے میں بتاتے رہیں گے جو آپ کے بچے کی دِلچسپی کے لٸے ہونگے۔ اِس ساٸٹ پر جمع کی جانے والی تمام معلوُمات آپکے بچوں کی تفریح کے لٸے ساٸٹ کو بہتر بنانے میں مدد کے طور پر اِستعمال کی جاتی ہیں اگر آپ مزید معلوُمات حاصِل کرنا چاہتے ہیں تو ہماری Privacy Policy کا مُطالعہ کریں

Superbook

ہم کیا کرتے ہیں

ہم اپنی انتھک محنت سے ایک ایسا تفریحی مقام بنا رہے ہیں، جہاں آپ کا بچہ بڑے شوق سے آ کر کھیلے گا اور دوُسری سرگرمیوں میں شامِل ہو سکے گا۔ یہ چاہے بچوں کی کھیلیں,بچوں کا ریڈیو،, کِردار تخلیق کرنے کی جگہ،  یا  خُدا کے بارے میں دِلچسپ سوالات ہوں, ہم چاہتے ہیں کہ بچے ہماری ساٸٹ پر خوُب مزے کرنے کے ساتھ ساتھ  باٸبل کے بارے میں بھی سیکھیں اور یسوُع کے ساتھ اپنے رِشتہ میں ترقی کریں.

CBN کی سرپرستی

والدین اور بچوں کو ایمان کی تعمیر اور خُدا کے ساتھ آگے بڑھنے کے ذراٸع مُہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ہم پوُری مسیحی آبادی کی بھی حوصلہ افزاٸی کرنا چاہتے ہیں ہماری ساتھی ویب ساٸٹ پر ہماری سوشل نیٹ ورک  my.CBN.com کے ذریعہ آپ دوُسرے مسیحی والدین سے بھی مِل سکیں گے جہاں آپ:

  • دوُسرے والدین سے مِل سکیں گے ــ
  • ــ خاندان سے مُتعلق مضامین پر گُفتگوُ کر سکیں گے
  • دوُسرے والدین کے ساتھ منِسٹری میں حِصہ لے سکیں گے

اِس میں آپ کو روزانہ نٸے ںٸے مضموُن بھی مِلیں گے جو والدین کے لٸے بے حد اہم ہیں جیسے کہ باٸبل کی روشنی میں بچوں کی پرورِش، اپنے بچوں کی ترقی کے لٸے تندرُست طرزِ زِندگی، مثبت سوچ کو اُجاگر کرنا اور بہت کُچھ

آن لاٸن تحفُظ

 ہم نے اپنی ویب ساٸٹ کو بچوں کے لٸے ہر طرح سے مِحفوُظ بنایا ہے، لیکِن اُن کی بہترین حِفاظت صِرف اُن کے والدین یا سرپرست اُن کے ساتھ آن لاٸن سرگرمیوں میں حِصہ لے کر ہی کر سکتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ بچوں کے ساتھ آن لاٸن ہو کر نہ صِرف اُن کی سرگرمیوں کی نِگرانی کریں بلکہ جو کُچھ وہ ہماری ساٸٹ پر سیکھتے ہیں اُس میں اُن کی حوصلہ افزاٸی بھی کریں

آن لاٸن تحفُظ کے ذراٸع

Superbook

شُکریہ!

ہماری ویب ساٸٹ پر آنے کا بے حد شُکریہ!  ہم اپنی ویب ساٸٹ کو مُسلسل بڑھانے اور ترقی دینے میں لگے رہتے ہیں اسِلٸے اِسے مزید بہتر بنانے میں آپکے قیمتی مشورے ہمارے لٸے بے حد خوشی کا باعث ہوں گے رابطہ کریں

پروفیسر کوانٹم کے Q & اُلٹی سیدھی ترکیِب